تازہ ترین
ضلع گلگت

نادرا کا گلگت میں بڑا اقدام ،سیٹلائٹ آفس اپ گریڈ کر کے ریجنل ہیڈ آفس میں تبدیل

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گلگت بلتستان میں موجود اپنے سیٹلائٹ آفس کوریجنل ہیڈ آفس کا درجہ دے دیا ہے۔عوامی سہولت اور بہتر سروسز کی فراہمی کے لیے اپ گریڈ کر کے نیا آفس ریور ویو روڈ، چنار باغ، وزیر اعلیٰ ہاؤس کے بالمقابل، گلگت میں قائم کیا گیا ہے جبکہ سابق دفتر جٹیال میں واقع تھا۔دفتر کی اس منتقلی کا مقصد نادرا کی خدمات میں وسعت، جدید سہولیات کی فراہمی اور دیگر سرکاری محکموں سے مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنانا ہے۔

نادرا کے اس اقدام سے نہ صرف قومی شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات سے متعلقہ معاملات میں تیزی آئے گی بلکہ گلگت بلتستان کے شہریوں کو خدمات مزید آسان، تیز اور بروقت میسر آئیں گی۔تمام سرکاری و نجی اداروں اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نادرا سے متعلق آئندہ کی تمام خط و کتابت اور رابطے نئے پتے پر کیے جائیں ریجنل ہیڈ آفس نادرا، نزد وزیر اعلیٰ ہاؤس، ریور ویو روڈ، چنار باغ، گلگت ٹیلیفون: 05811-922031واضح رہے کہ یہ اقدام گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل سروسز کی بہتری اور مؤثر نظام کی تشکیل کی جانب نادرا کا ایک اہم اور مثبت قدم ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button