Uncategorized
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی گلگت نے عوام کو بارشوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی

ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی گلگت، امیر اعظم حمزہ، کی جانب سے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 13 جون سے 16 جون 2025 تک گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔لہذا عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ اس ممکنہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بل بورڈز، بجلی کی تاروں اور پرانے درختوں کے نیچے کھڑے ہونے سے پرہیز کریں۔ گلیشیئرز کے آس پاس رہائش پذیر افراد، کمزور انفراسٹرکچر والے گھروں میں رہنے والے اور دیگر حساس مقامات پر مقیم افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ سیاح حضرات بھی دورانِ سفر محتاط رہیں .












