تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
Uncategorized

بارڈرپاس بارے مقامی تاجروں کے جائز تحفظات پر غور کیاجائے گا،حاجی گلبر خان

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پاک چائنہ تجارت سے وابستہ مقامی تاجروں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارڈرپاس کے حوالے سے مقامی تاجروں کے جائز تحفظات پر غور کیاجائے گا۔ سوست ڈرائی پورٹ پر درپیش مسائل کسٹم اور ایف بی آر سے متعلق ہیں لیکن ہم نے وفاقی سطح پر متعلقہ فورمز میں مقامی تاجروں کے مسائل اجاگر کئے ہیں اور تاجروں کے حقوق کی تحفظ کیلئے بات کی ہے۔

گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل حل کرنا اور حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم نے خلوص نیت سے گلگت بلتستان میں عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام کا سب سے دیرینہ مسئلہ ان کے زمینوں کا تحفظ تھا جس کو ہماری حکومت نے لینڈ ریفارمز کے ذریعے مستقل بنیادوں پر حل کیا اور اسی لینڈ ریفارمز ایکٹ کے ذریعے خالصہ سرکار کو ختم کیا اور عوام کو ان کے زمینوں کی ملکیت دی جارہی ہے۔

لینڈ ریفارمز ایکٹ عوام کے منتخب نمائندوں نے تیار کیا ہے جس میں عوامی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس اہم اور تاریخی اقدام پر صوبائی حکومت کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے چند لوگ تنقید کررہے ہیں۔ ہم تنقید سے گھبرانے والے نہیں، ہماری نیت ٹھیک ہے۔ ہمارا مقصد عوام کے حقوق کا تحفظ اور ان کی خدمت کرنا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی سے ملاقات کرنے والے پاک چائنہ تجارت سے وابستہ مقامی تاجروں کے وفد نے ان کے جائز مطالبات حل کرنے کیلئے خصوصی کوششیں کرنے اور ہر فورم میں تاجروں کے حقوق اور مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور نمائندگی کرنے پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیشہ پسماندہ طبقے کی نمائندگی کی ہے جس پر تاجر برادری آپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button