تازہ ترین
پاکستان

بابر اعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش فرنچائز سے معاہدہ

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں معاہدہ ہوگیا۔بگ بیش لیگ کی معروف فرنچائز سڈنی سکسرز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی کٹ دکھائی ہے۔ جس سے صاف معلوم ہورہا ہے کہ سڈنی سکسرز نے سابق کپتان سے معاہدہ کرلیا ہے۔فرنچائز سابق کپتان بابراعظم کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات جلد جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابراعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلیے این او سی جاری کیا تھا۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق بابراعظم کو بگ بیش لیگ کیلیے 14 دسمبر تا 28 جنوری کیلیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو بھی اسی دورانیے کیلیے این او سی جاری ہوا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر کو ایسیکس کاؤنٹی کے لیے 18 جولائی تک، شان مسعود کو لیسٹر شائر کیلیے یکم ستمبر تک، حسن علی کو واروکشائر کاؤنٹی کیلیے 30 ستمبر تک کا این او سی جاری کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button