تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

ایڈن مارکرم کی سنچری، جنوبی افریقا کو ٹیسٹ چیمپئن فائنل جیتنے کے لیے 69 رنز درکار

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ایڈن مارکرم کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقا کو جیت کے لیے مزید 69 رنز درکار ہیں۔
لارڈز میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنالیے، ایڈن مارکرم 102 اور کپتان ٹمبا باووما 65 بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 282 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جنوبی افریقا کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جیتنے کے لیے مزید 69 رنز درکار ہیں۔ویان ملڈر 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ریکلٹن 6 رنز بنا سکے تھے، آسٹریلیا کی جانب سے دونوں وکٹیں مچل اسٹارک نے حاصل کیں۔واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، مچل اسٹارک نے 58 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔کاگیسو ربادا نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، لنگی نگیدی نے تین اور مارکو ینسن، ویان ملڈر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button