تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

7جون سے 12جون تک گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 5سے 7ڈگری سیٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے،امیر اعظم حمزہ

ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت امیر اعظم حمزہ نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے پیشنگوئی کے مطابق 7جون سے 12 جون 2025ء کے دوران گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 5سے 7ڈگری سیٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے شدید گرمی کے باعث برف پگھلنے سے ممکنہ طور پر دریا اور ندی نالوں میں پانی کا بہا میں اضافہ ہوگا شدید گرمی کے باعث تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔احتیاطی تدابیر کے طور پر دھوپ میں کم سے کم نکلیں، پانی زیادہ پئیں، خواتین بچے بوڑھوں اور بیمار افراد کا خیال رکھیں ۔ کاشتکار حضرات موسمی حالات کے مطابق اپنی فصلوں اور مویشیوں کا خیال رکھیں ۔خطرناک مقامات پر سکونت پذیر لوگ بالخصوص گلیئشیرز کے اطراف میں رہائش پذیز اور کمزور انفراسٹرکچر کے حامل افراد کواحتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی جاتی ہے۔

https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.700.0_en.html#fid=goog_1177778422

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایگزیکٹیو انجینئر B&R کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سٹاف بمعہ مشینری الرٹ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گلگت 1122کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشینری اور سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لئے الرٹ رکھیں۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ایچ او گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر، ایمیولنس اور سٹاف کو الرٹ رکھیں۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت , دنیور اور جگلوٹ میں جملہ فیلڈ سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت میں بروقت کاروائی کے پیش نظر الرٹ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے NHA کے حکام بالا کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے سٹاف بمعہ مشینری الرٹ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس الرٹ کو بار بار عوام الناس کی آگاہی کے لئے نشر کریں۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے سی ایس او گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ کوٹہ گندم بالائی علاقوں تک پہنچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button