ضلع گلگت
محکمہ صحت گلگت بلتستان، مقامی حکومت اور نادرا کے درمیان پیدائش و وفات کے ڈیٹا انضمام کیلئے سہ فریقی معاہدے پر دستخط

لگت بلتستان میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر محکمہ صحت ، مقامی حکومت و دیہی ترقی اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان پیدائش و وفات کے اطلاعاتی ڈیٹا کے انضمام کے لیے ایک سہ فریقی معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے پر دستخط کے لیے ایک اعلیٰ سطحی تقریب منعقد ہوئی، جس کا مقصد سول رجسٹریشن نظام کو مضبوط بنانا اور آبادی کے ڈیٹا کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔اس معاہدے کے تحت تینوں ادارے مل کر ایک مربوط نظام تیار کریں گے جو پیدائش اور وفات کے اعداد و شمار کو موثر طریقے سے جمع اور انضمام کرے گا۔ اس سے نہ صرف صحت کی منصوبہ بندی اور پالیسی سازی میں بہتری آئے گی بلکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات تک رسائی میں بھی آسانی ہوگی۔











