تازہ ترین
ضلع گلگت

بی ایم آئی اور کے آئی یومشترکہ طور پر مینٹل ہیلتھ اور ماحولیاتی تحقیق پر کام کرینگے

 آغا خان یونیورسٹی کے برین اینڈ مائنڈ انسٹیٹیوٹ (بی ایم آئی) کے وفد نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق دورے کا مقصد جامعہ قراقرم کے ساتھ گلگت بلتستان اور چترال میں مینٹل ہیلتھ، ماحولیاتی تحقیق اور نوجوانوں کی ترقی کے خدمات کے شعبوں میں ممکنہ تعاون پر غور کرنا تھا۔وفد نے کے آئی یو کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں وائس چانسلر نے وفد کو یونیورسٹی میں جاری تعلیمی و تحقیقی اقدامات کا جائزہ پیش کیا۔ جس میں خاص طور پر مینٹل ہیلتھ اور ماحولیاتی مطالعات پر زور دیتے ہوئے انہوں نے مقامی آبادی کی فلاح و بہبود کے حوالے سے درپیش مسائل کے کثیر جہتی اثرات کو اجاگر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button