معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ کا یوم تکبیر کے موقع پر پیغام

معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے یوم تکبیر 28 مئی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی 1998 کا دن پاکستان کی تاریخ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جب وطن عزیز نے ایٹمی دھماکے کر کے خود کو ناقابل تسخیر دفاعی طاقت کے طور پر منوایا اور جنوبی ایشیاء میں طاقت کا توازن قائم کیا۔
Tap to unmute
Advertisementانہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اور دفاع کے تقاضے کے تحت پاکستان نے تمام تر بیرونی دباوٴ اور پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مشکل مگر جراتمندانہ فیصلہ کیا اور بھارتی ایٹمی دھماکوں کا مؤثر جواب دیا۔ایمان شاہ نے اپنے پیغام میں حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی سالمیت کو چیلنج کیے جانے پر ریاست پاکستان نے عوام کی تائید سے بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا، جس سے دشمن کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔انہوں نے کہا کہ 28 مئی کا دن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے باعث فخر ہے، کیونکہ اسی دن پاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی ریاست بنا۔ انہوں نے اس تاریخی موقع پر قومی سلامتی کے لیے خدمات انجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔











