ضلع گلگت
مذہبی رہنما معاشرے کو امن، برداشت اور بھائی چارے کے پیغام سے منور کر سکتے ہیں،سید مہدی شاہ

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ مذہبی رہنما معاشرے کو امن، برداشت اور بھائی چارے کے پیغام سے منور کر سکتے ہیں،فرقہ وارانہ اختلافات سے بالاتر ہو کر ہمیں ایک پرامن اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔گلگت میں بین المسالک ہم آہنگی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی۔کانفرنس کا مقصد مختلف مذاہب اور مکاتب فکر کے درمیان رواداری، برداشت، اور مکالمے کو فروغ دینا تھا تاکہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو مزید تقویت دی جا سکے۔اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں بین المذاہب ہم آہنگی کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا اور علما کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مذہبی رہنما معاشرے کو امن، برداشت اور بھائی چارے کے پیغام سے منور کر سکتے ہیں۔











