تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
Uncategorized

ایڈیشنل چیف سیکریٹری کا گلگت میں سماجی ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، ہسپتال اور سیوریج سسٹم کی جلد تکمیل پر زور

 ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان مشتاق احمد نے گلگت کے نواحی علاقے جٹیال میں دو اہم سماجی ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ یہ منصوبے 50 بستروں پر مشتمل کارڈیک ہسپتال اور مین گریوٹی ٹرنک سیوریج پروجیکٹ پر مشتمل تھے۔کارڈیک ہسپتال کے معائنے کے دوران سیکریٹری صحت، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو منصوبے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتال کو فعال بنانے کے لیے درکار 15 اہم بائیو میڈیکل آلات موجودہ بجٹ کی بچت اور 15 فیصد اضافی مجاز حد کے تحت خریدے جا سکتے ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ ڈائریکٹر جنرل پی پی آر اے گلگت بلتستان سے مشاورت کے بعد فوری طور پر ان آلات کی خریداری کا عمل شروع کیا جائے تاکہ تمام قانونی تقاضے پورے ہوں اور ہسپتال جلد از جلد فعال ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button