تازہ ترین
ضلع گلگت

ریگولرائزیشن آف کنٹریکچوئل ایڈوائزربل 2025منظور

گلگت بلتستان اسمبلی نے گلگت بلتستان ریگولرائزیشن آف کنٹریکچول لیگل ایڈوائزرز بل 2025 متفقہ طور پر پاس کردیا۔ بل صوبائی وزیر قانون و سیاحت غلام محمد نے ایوان میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے حکم پر نومبر 2022 کو کنٹریکٹ پر لیگل ایڈوائزرز کی تقرریاں عمل میں لائی گئی تھیں۔ یہ تقرریاں صاف شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کی گئیں تھیں۔ کیوںکہ گلگت بلتستان کی عدالتوں میں سرکاری محکموں کی بڑی تعداد میں مقدمات زیر سماعت ہیں۔ ان لیگل ایڈوائزرز کے آنے کے بعد بڑی حد تک سرکاری محکموں کا بوجھ کم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رولز بنے ہیں ان لیگل ایڈوائزر کی مستقلی سے کسی ملازم کی ترقی متاثر نہیں ہوگی۔ جبکہ ان ایڈوائزر کی سنیارٹی کو میرٹ لسٹ کے مطابق رکھا گیا ہے۔ بل کے مطابق صرف ٹسٹ انٹرویو کے زریعے تقرر ہونے والے لیگل ایڈوائزر مستقل ہوں گے۔ بل پر کسی رکن اسمبلی نے اعتراض نہیں کیا اور یہ بل اسمبلی سے متفقہ طور پر پاس کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button