تازہ ترین
ضلع گلگت

بھارت بازنہ آیا تواگلا وار بھی سخت ہوگا، اراکین اسمبلی

جنگ میں فتح، گلگت بلتستان ارکان اسمبلی نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر حکومتی رکن اسمبلی جمیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ میں افواج پاکستان نے جس جرات اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اس کے لئے عوام گلگت بلتستان کی طرف سے خراج پیش کرتا ہوں۔ پانچ دن تک دشمن کو جواب نہ دینا اور پھر بھرپور جواب دینا دنیا کو یہ باور کرواتا ہے کہ افواج پاکستان ایک ذمہ دار فوج ہے۔ یہ فوج اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر بلاول بھٹو نے جس طرح سفارتکاری کی اس کے لئے بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر اپوزیشن رکن اسمبلی کرنل عبید نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے ہماری خود مختاری اور ہماری آزادی کو للکارا تھا۔لیکن ہماری مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دے کر تاریخ رقم کردی۔ گلگت بلتستان کے ہمارے آباد اجداد نے اس خطے کو آذاد کروانے کے بعد پاکستان کے ساتھ الحاق کیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ پہلگام کے لوگ خود مودی سے سوال کرتے ہیں کہ کیسے کوئی باہر سے آکر یہاں دہشت گردی کرتا ہے۔ سوال اٹھانے والی خاتون کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ چیرمین بلاول بھٹو نے مودی کا اصل چہرہ دنیا کو دیکھایا۔ پاکستان کی میڈیا اور عوام نے پاک فوج کو سپورٹ کیا وہ بھی قابل تعریف ہے۔ ہماری افواج جنگ کے لئے جاتے ہوئے خوشیاں منارہے تھے جبکہ دوسری طرف انڈیا کے فوجی رو رہے تھے۔ عالمی طاقتوں سے مطالبہ ہے کہ وہ بھارت کو لگام دے۔ اگر بھارت کو لگام نہ دیا گیا تو پھر پورے ایشا کے لئے خطرناک ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔ پاکستان حق پر تھا اس لئے اللہ نے فتح فرمایا۔ اس فتح کو برقرار رکھنے کے لئے توبہ کرنا ہے نہ کہ غرور کرنا ہے۔ ہمارا دشمن صرف انڈیا نہیں بلکہ اسرائیل بھی ہمارا دشمن ہے۔ یہ قومی بیانیہ ہونا چاہئے۔ انڈیا کے جتنے ڈرون گرائے وہ اسرائیل کے تھے۔ پاکستان کے ساتھ جن ممالک نے ساتھ دیا ہے ان کے شکر گزار ہیں۔ ایسے ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ پوری دنیا جتنا فضل الرحمان سے ڈرتی ہے اتنا خوف پاکستان کے کسی دوسرے لیڈر سے نہیں ۔ افواجِ پاکستان پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اس کی حفاظت ضروری ہے۔ جبکہ وزیر بلدیات حاجی حمید نے کہا ہے کہ سچ یہ ہے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں ذولفقار علی بھٹو کا کردار ہے۔ اس بات کو کوئی تسلیم کریں یا نہ کریں۔بارڈر کے لوگ پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔مودی کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ آئے بیٹھ کر بات کریں امن کی بات کریں کاروبار کی بات کریں اگر تم نے بدمعاشی کی تو پھر اگلا جواب اس سے بھی تباہ کن ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button