یومِ تشکر،گلگت میں 21 توپوں کی سلامی، یادگارِ شہداپر تقریب

پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے دشمن کے خلاف کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی یاد میں ملک بھر کی طرح گلگت میں بھی یومِ تشکرمنایا گیا۔ دن کا آغاز پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، جو نہ صرف تاریخی فتح کی علامت ہے بلکہ پوری قوم کے جذبہ تشکر کی بھرپور عکاسی بھی کرتی ہے۔اس موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے چنار باغ گلگت میں واقع یادگارِ شہداپر پُروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان تھے۔
تقریب میں صوبائی وزرا، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور مختلف سکولوں کے طلبہ و نے شرکت کی۔تقریب میں گلگت بلتستان پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، وزیراعلیٰ نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور شہداکے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلبر خان نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کے لیے عزت اور وقار کا دن ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہماری بہادر افواج نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اُنہوں نے شہداکو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہی کی قربانیوں کی بدولت آج ہم سرخرو ہیں۔
Facebook Twitter










