تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یومِ تشکر کے حوالے سے شاندار تقریب و ریلی کا انعقاد

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یومِ تشکر کے حوالے سے شاندار تقریب و ریلی کا انعقا د کیاگیا۔ تقریب و ریلی کا مقصد حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار کامیابیوں اور تاریخی فتح کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ ساتھ ہی وطن عزیز کی حفاظت اور عزت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے پختہ عزم کا اعادہ کرنا تھا۔

پرووسٹ آفس کے آئی یو کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس پروقار تقریب کی صدارت وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کے آئی یو نے پاک فوج کی بہادری، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ”آپریشن بُنیان مرصوص میں پاک فوج کے تینوں شعبوں بری، بحری اور فضائیہ نے دشمن کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرایا۔

اس شاندار کارکردگی پر پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ثابت کیا کہ پاکستان ایک پرامن، باوقار اور ناقابلِ تسخیر ملک ہے۔ وائس چانسلر نے پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے محافظوں کے جذبے اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور وطن کی حفاظت کے لیے ہر لمحہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے۔

تقریب سے پرووسٹ کے آئی یو ڈاکٹر قمر عباس نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ تشکر کا انعقاد کے آئی یو کی جانب سے وطن عزیز اور پاک فوج سے گہری محبت اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا عظیم مظہر ہے۔ یہ تقریب قومی اتحاد، بہادری اور وطن پرستی کے اقدار کو مزید مستحکم کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن ہمیں اجتماعی ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے کہ ہم اپنے ملک کے روشن مستقبل کے لیے متحد رہیں۔

تقریب کے اختتام پر ایک پرجوش یومِ تشکر ریلی نکالی گئی جس میں وائس چانسلر، سینئر انتظامی و تدریسی آفیسران، ملازمین اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے وطن کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے دعائیں مانگیں اور پاک فوج سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے سمیت بھارت کی جارحیت اور مودی کے خلاف نعرے بلند کیے۔یوم تشکر کے موقع پر منعقدہ تقریب و ریلی میں طلبہ نے اپنی سریلی آوازوں میں ملی نغمے گا کر وطن عزیز کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

 Facebook Twitter Reddit

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button