تازہ ترین
پاکستان

پی ایس ایل 10 کے ٹکٹ کب سے دستیاب ہوں گے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے ٹکٹ کل سے شائقین کو دستیاب ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹکٹ آن لائن کے ساتھ ساتھ نجی کوریئر کمپنی کے مقرر کردہ آؤٹ لیٹس سے بھی خریدے جاسکتے ہیں۔پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمتوں سے متعلق کچھ نہیں بتایا ہے، اس لیے امکان ہے کہ قیمتیں وہی رہیں گی جیسا کہ پہلے اعلان کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق 17 مئی کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پنڈی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

اتوار کے روز راولپنڈی میں دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ ہوگا۔پنڈی میں آکری میچ 19 مئی کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔لاہور کا قذافی اسٹیڈیم بالترتیب 21، 22 اور 23 مئی کو کوالیفائر، ایلیمنیٹر 1 اور کوالیفائر 2 کی میزبانی کی جائے گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل بھی لاہور میں 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button