تازہ ترین
ضلع گلگت

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ”ریسرچ پروپوزل ڈویلپمنٹ” پر سیمینار

 قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی اینڈ انتھروپالوجی میں طلبہ اور محققین کی تحقیقی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے ”ریسرچ پروپوزل ڈویلپمنٹ” کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔منگل کو منعقدہ سیمینار میں یونیورسٹی کے ممتاز تحقیقی ماہرین نے شرکت کی اور شرکاء کو ایک کامیاب ریسرچ پروپوزل کی تیاری کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔سیمینار کا مقصد طلبہ اور نئے محققین کو تحقیقی عمل کے ابتدائی مراحل سے متعارف کرانا اور انہیں اعلیٰ معیار کے پروپوزل تیار کرنے کے قابل بنانا تھا۔سیمینار میں افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے شعبہ سوشیالوجی اینڈ انتھروپالوجی کے سربراہ ڈاکٹر جعفر امان نے سیمینار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک اچھا ریسرچ پروپوزل کسی بھی تحقیقی منصوبے کی کامیابی کی بنیاد ہوتا ہے۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور ماہرین سے سیکھی گئی تکنیکوں کو اپنے تحقیقی کام میں شامل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے پروگرام طلبہ کی تحقیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور انہیں عالمی معیار کے مطابق تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔سیمینار میں ٹیکنیکل سیشنز بھی منعقد کیے گئے جن میں مختلف ماہرین نے ریسرچ پروپوزل کے اہم اجزاء پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button