پاکستان
بھارت دنیا کو گمراہ کررہا ہے جب پاکستان کارروائی کرے گا تو سب دیکھیں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت سے پاکستان پر آرٹلری، مارٹر دیگر بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری جاری ہے، بدقسمتی سے بھارت جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے جوابی کارروائی میں پاکستان نے بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع میں چھوٹے ہتھیاروں سے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنارہا ہے، پاکستان کی جانب سے ڈرون یا راکٹ حملہ نہیں کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت نے پروپیگنڈا کیا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں ڈرونز، راکٹوں سے حملہ کیا، بھارت کا من گھڑت پروپیگنڈا بالکل بے بنیاد ہے جس کا کوئی ثبوت نہیں۔