تازہ ترین
پاکستان

رافیل کی تباہی: فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گرگئے، چینی کمپنی کے حصص میں اضافہ-

رافیل کی تباہی: فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گرگئے، چینی کمپنی کے حصص میں اضافہ-

پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد جدید ترین لڑاکا طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے۔

ڈیسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں 1.64 فیصد کمی آگئی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ ماہ ہی فرانس کے ساتھ مزید 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔

دوسری جانب، پاک فضائیہ کے زیراستعمال طیارے بنانے والی چینی کمپنی چینگ ڈو ایئرکرافٹ کارپوریشن کے شیئرز میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

چینی طیارہ ساز کمپنی کے شیئرز 11.85 فیصد بڑھ گئے۔

واضح رہے کہ چینی کمپنی پاک فضائیہ کے زیراستعمال ’جے 10‘ اور ’جے ایف 17‘ تھنڈر طیارے بناتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button