تازہ ترین
حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا قومی ایئرلائن کی گلگت کی 4 پروازیں منسوخ‘ سکردوکی تاخیر کا شکار اسلام سماجی انصاف کے اصولوں اور محنت کشوں کے حقوق کا درس دیتا ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خ... بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف الزام تراشی کر کے خطے میں جنگی ماحول کو ہوا دے رہا ہے ، وزیر اطلاعات گلگ... راولپنڈی سے گلگت آنے والی کار گہری کھائی میں جاگری ،ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق بابراعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ میں نیا سنگ میل عبور کرلیا
پاکستان

بابراعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ میں نیا سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم 50 کیچز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بننے میں کامیاب ہوگئے۔بابراعظم نے یہ اعزاز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران حاصل کیا۔ انہوں نے بہترین فیلڈنگ کرتے ہوئے نہ صرف ٹیم کو فائدہ پہنچایا بلکہ انہیں پی ایس ایل کی تاریخ میں منفرد مقام بھی حاصل ہوگیا۔

کیرون پولارڈ 42 کیچز کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ افتخار احمد اور محمد نواز 40، 40 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ شاداب خان اور فخر زمان اب تک لیگ میں 39، 39 کیچز لے چکے ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی انفرادی کارکردگی کو اجاگر کرتی ہے بلکہ پی ایس ایل میں مسلسل عمدہ فیلڈنگ کی اہمیت کو بھی واضح کرتی ہے۔اس سے قبل کراچی کنگز کے اسپنر خوشدل شاہ نے بابرکو آؤٹ کرنے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ لیفٹ آرم اسپنر پر پھنسے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز کراچی کنگز کے لیفٹ آرم اسپنر خوشدل شاہ کا کہنا تھا کہ بابر لیفٹ آرم اسپنر پر تھوڑا سا پھنستے ہیں، میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ انھیں جتنا ڈسپلن کے ساتھ بولنگ کرسکوں کروں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button