تازہ ترین
ضلع گلگت

صحافت کے عالمی دن پر معاونِ خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ کا پیغام

صحافت کے عالمی دن پر معاونِ خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ کا پیغام*

گلگت۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے صحافت کے عالمی دن (ورلڈ پریس فریڈم ڈے) کے موقع پر گلگت بلتستان کے تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے پیغام میں ایمان شاہ نے کہا کہ صحافت کا عالمی دن آزادی اظہار، عوام کے حق معلومات اور ذمہ دارانہ صحافت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ گلگت بلتستان کے ورکنگ جرنلسٹس نے ہمیشہ پیشہ ورانہ دیانت داری، بے باکی اور سچائی سے عوام کی رہنمائی کی ہے۔ انہوں نے نہ صرف اطلاعات کی ترسیل کا فریضہ سرانجام دیا بلکہ معاشرتی ہم آہنگی،قیام امن اور علاقائی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے مذید کہا کہ صحافیوں نے خطے میں ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریوں کو بخوبی نبھایا ہے اور ریاست اور عوام کے درمیان موثر رابطے کا ذریعہ بنے ہیں۔ وہ حالات چاہے کتنے ہی کٹھن کیوں نہ ہوں، یہاں کے صحافیوں نے قلم کی حرمت کا پاس رکھا اور سچائی کی آواز بلند کی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت گلگت بلتستان صحافیوں کے تحفظ، ان کی فلاح و بہبود، اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ایک آزاد، باخبر اور ذمہ دار میڈیا ہی ایک ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت صحافت کی آزادی، میڈیا کی بہتری اور صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button