
گلگت۔
سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے پاک بھارت کشیدہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی بھارت کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اپنی سیاست چمکانے کے لیے وہ بزدلانہ ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی یہی کوشش سری نگر کی سڑکوں پر جا کر بیانات دینے سے ظاہر ہوتی ہے، جس کا انہیں منہ توڑ جواب ملا ہے۔
بھارت یہ نہ سمجھے کہ اگر وہ جنگ کی طرف ایک قدم بڑھائے گا تو پاکستان کی بہادر افواج کے ساتھ ساتھ پوری قوم بھی سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔ بھارتی بزدلانہ حرکات کا بھرپور جواب پاک فوج کے شیر دل جوانوں نے دیا ہے۔ اگر مودی اب بھی باز نہ آیا تو تاریخ میں بھارت کی تباہی کے ساتھ مودی کا نام لکھا جائے گا۔