تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت، مزدورں کو کام پر لے جانے والا ٹریکٹر گہری کھائی میں جا گر،4 مزدور جاں بحق ،12زخمی

گلگت بلتستان کے ضلع گنگچھے میں مزدورں کو لے کر کام پر جانے والا ٹریکٹر ٹرالا ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گرا،المناک حادثے میں 4مزدور جاں بحق جبکہ 12زخمی ہو گئے،ریسکیو اہلکاروں کے مطابق گنگچھے ای ٹی آئی پراجیکٹ میں کام کرنے کیلئے گلشن کبیر کے مقامی مزدور جن کی تعداد 16تھی صبح کے وقت ایک ٹریکٹر ٹرالے میں سوار ہوکر سائیڈ کام پر جا رہے تھے کہ اسی اثنا میں بدقسمتی سے ٹریکٹر حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ دیگر بارہ افراد زخمی ہوگئے .

زخمی ہونے والیکچھ مزدوروں کو معمولی خراشیں آئی اور کچھ کو معمولی فریکچرز تاہم تمام زخمی خطرے سے باہر ہیں ..مذکورہ حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں اور ہسپتال منتقلی میں ریسکیو 1122گنگچھے کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خپلو کی ایک ایمبولینس اور مقامی رضاکاروں نے حصہ لیا . تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ مرحومین کو ان کے ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

ریسکیو آپریشن کے اختتام پر مقامی عمائدین نے ریسکیو 1122کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

 Facebook Twitter 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button