تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
ضلع گلگت

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی چوہدری سالک حسین سے ملاقات اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کا دفتر گلگت بلتستان میں کھولنے کے احکامات جاری

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وفاقی وزیر اوورسیز چوہدری سالک حسین سے ملاقات کی جس میںگلگت بلتستان کے ہنر مند نوجوانوں کو روزگار کیلئے بیرون ممالک بھجوانے کی سفارش کی گئی، وزیر اعلیٰ کی خصوصی درخواست پر وفاقی وزیر اوورسیز نے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کا دفتر گلگت بلتستان میں کھولنے کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں فنی تربیت، Hospitality، نرسنگ،کوہ پیمائی، سکلڈ لیبر، آئی ٹی سمیت دیگر اہم شعبوں میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے، بیرون ممالک روزگار کیلئے گلگت بلتستان کے ہونہار نوجوانوں کو خصوصی ترجیح دی جائے، گلگت بلتستان کے جفاکش نوجوان بیرون ممالک پاکستان کا نام روشن کریں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مختلف ترقی پذیر ممالک سے روزگار کیلئے مختلف شعبوں میں افرادی قوت کے حوالے سے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں، اس میں گلگت بلتستان کو ترجیح نہیں دی جاتی۔ محدود وسائل اور پرائیویٹ سیکٹر کے نہ ہونے کی وجہ سے مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کے باوجود نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر نہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ گلگت بلتستان کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو بیرون ممالک روزگار کے مواقعوں میں خصوصی ترجیح دی جائے تاکہ علاقے سے پسماندگی دور کرنے اور نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوسکے۔وفاقی وزیر اوورسیز چوہدری سالک حسین نے وزیر اعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو بیرون ممالک روزگار کی فراہمی میں خصوصی ترجیح دی جائے گی۔ گلگت بلتستان ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ بہت جلد صوبے میں اوورسیر لیزان آفیس کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ بیرون ممالک روزگار کے حوالے سے درپیش مشکلات کو دور کیا جاسکے۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر ایم ڈی اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن نصیر کاشانی اور اوورسیز بیورو کے ڈی جی طیب کو گلگت بلتستان میں لیزان آفس کے قیام اور بیرون ممالک گلگت بلتستان کے ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کرنے کے احکامات دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button