تازہ ترین
حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا قومی ایئرلائن کی گلگت کی 4 پروازیں منسوخ‘ سکردوکی تاخیر کا شکار اسلام سماجی انصاف کے اصولوں اور محنت کشوں کے حقوق کا درس دیتا ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خ... بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف الزام تراشی کر کے خطے میں جنگی ماحول کو ہوا دے رہا ہے ، وزیر اطلاعات گلگ... راولپنڈی سے گلگت آنے والی کار گہری کھائی میں جاگری ،ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق بابراعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ میں نیا سنگ میل عبور کرلیا
پاکستان

شاہین آفریدی نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹی 20 کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔شاہین آفریدی نے صاحبزادہ فرحان کو آؤٹ کرکے ٹی 20 کرکٹ میں اپنی 300 وکٹیں مکمل کیں۔وہ ٹی 20 کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے ساتویں پاکستانی بولر بن گئے ہیں اس سے قبل یہ اعزاز وہاب ریاض، سہیل تنویر، محمد عامر، عماد وسیم، شاہد آفریدی اور شاداب خان حاصل کرچکے ہیں۔

وہاب ریاض نے 344 اننگز میں 413 وکٹیں حاصل کیں، سہیل تنویر نے 381 میچوں میں 389 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔محمد عامر نے 315 اننگز میں 371 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، عماد وسیم کی وکٹوں کی تعداد 353، شاہد آفریدی 347، شاداب خان 336 اور شاہین آفریدی نے 300 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔شاہین آفریدی نے پی ایس ایل 10 کے 7 میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں اور ان کی بہترین بولنگ 34 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہے۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 210 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں یونائیٹڈ کی ٹیم 16.5 اوورز میں 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button