تازہ ترین
حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا قومی ایئرلائن کی گلگت کی 4 پروازیں منسوخ‘ سکردوکی تاخیر کا شکار اسلام سماجی انصاف کے اصولوں اور محنت کشوں کے حقوق کا درس دیتا ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خ... بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف الزام تراشی کر کے خطے میں جنگی ماحول کو ہوا دے رہا ہے ، وزیر اطلاعات گلگ... راولپنڈی سے گلگت آنے والی کار گہری کھائی میں جاگری ،ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق بابراعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ میں نیا سنگ میل عبور کرلیا
پاکستان

محمد عامر سے بہترین مشورے لیتا رہتا ہوں، خرم شہزاد

لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ انجری فاسٹ بولر کی زینت ہے لیکن اب انجری سے نجات حاصل کرلی ہے۔ محمد عامر نے دنیا کی ہر لیگ کھیلی ہے تو ان سے بہترین مشورے لیتا رہتا ہوں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ جب سے لاہور آئے ہیں تو ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے، بابر اعظم اور سعود شکیل دونوں کی کپتانی بہت اچھی ہے، دونوں کی کپتانی میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔

میرا یہی پلان ہے کہ پاکستان کیلئے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے بھی کھیلنا ہے، میرا اس وقت پورا دھیان پی ایس ایل پر ہے، جب اگلی سیریز آئے گی اس کے بارے میں تب سوچیں گے۔اس سے قبل سابق کپتان یونس خان نے محمد عامر کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے بابراعظم کو آؤٹ کرنے کیلیے اپنے تجربے کا استعمال کیا۔

نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بولنگ کی تعریف کرنا چاہوں گا کہ انھوں نے بہت زبردست بولنگ کی، میں نے دیکھا کہ کس طرح فہیم اشرف کو صائم ایوب کے خلاف استعمال کیا گیا اور پھر محمد عامر نے پشاور کے خلاف کمال بولنگ کی۔سابق لیجنڈ بیٹر نے کہا کہ آپ نے ایک چیز نوٹ کی ہوگی کہ جب محمد عامر نے بابراعظم کے خلاف پہلا اوور کیا تو انھیں بالکل بھی لیگ بی فور وکٹ آؤٹ کرنے کی کوشش نہیں کی۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ پہلا بال عامر نے باؤنسر کیا، دوسرا بال کوریڈور میں کیا جو بابر کو کھیلنا پڑ گیا، انھوں نے پہلے اوور میں کوئی ایسا بال نہیں کیا۔جب عامر دوسرا اوور کرنے آئے ہیں تو انھوں نے بابر کو ان سوئنگ پر آؤٹ کیا، عامر نے دیکھا کہ بابراعظم اپنے زون میں آگئے ہیں اور وہ شارٹس کھیلیں گے تو محمد عامر نے ان سوئنگ بال ڈال دی اور ان کو آؤٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button