تازہ ترین
حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا قومی ایئرلائن کی گلگت کی 4 پروازیں منسوخ‘ سکردوکی تاخیر کا شکار اسلام سماجی انصاف کے اصولوں اور محنت کشوں کے حقوق کا درس دیتا ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خ... بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف الزام تراشی کر کے خطے میں جنگی ماحول کو ہوا دے رہا ہے ، وزیر اطلاعات گلگ... راولپنڈی سے گلگت آنے والی کار گہری کھائی میں جاگری ،ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق بابراعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ میں نیا سنگ میل عبور کرلیا
پاکستان

پی ایس ایل کے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے 2 ملزمان دھر لیے گئے

لاہور: گلبرگ پولیس نے پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزمان ایاز احمد اور عبدالتواب خود کو ٹی سی ایس کے ملازمین ظاہر کرکے شہریوں کو پی ایس ایل کے جعلی ٹکٹس فروخت کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو قذافی اسٹیڈیم کے مختلف گیٹس سے حراست میں لیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ملزم عبدالتواب کو گیٹ نمبر 15 جبکہ ایاز احمد کو فیفا گیٹ سے جعلی ٹکٹس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی میچ ٹکٹس برآمد کر لیے، جنہیں عوام میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کا کہنا تھا کہ حراست میں لئے گئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس جعلی ٹکٹس فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گی تاکہ شہریوں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ میچ کی بہترین سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ جعلی ٹکٹس کے کاروبار کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت اور میچ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس تمام ممکنہ اقدامات اُٹھا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button