تازہ ترین
حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا قومی ایئرلائن کی گلگت کی 4 پروازیں منسوخ‘ سکردوکی تاخیر کا شکار اسلام سماجی انصاف کے اصولوں اور محنت کشوں کے حقوق کا درس دیتا ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خ... بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف الزام تراشی کر کے خطے میں جنگی ماحول کو ہوا دے رہا ہے ، وزیر اطلاعات گلگ... راولپنڈی سے گلگت آنے والی کار گہری کھائی میں جاگری ،ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق بابراعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ میں نیا سنگ میل عبور کرلیا
پاکستان

انگلش پریمیئر لیگ، لیورپول نے ٹائٹل جیت لیا

لیورپول نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوٹنہم ہوٹسپر کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔لیور پول نے اپنے 34 ویں میچ میں ٹوٹنہم ہوٹسپر کی ایک نہ چلنے دی، پہلے ہی ہاف میں تین گول کردیئے، یہ گول ڈیاز، میک الیسٹر اور گیکپو نے کیے جبکہ ٹوٹنہم ہوٹسپر کا واحد گول اسی ہاف میں بنا جو ڈی سولنکی نے اسکور کیا۔

لیور پول کا چوتھا گول دوسرے ہاف میں محمد صلاح نے کیا جبکہ لیورپول کا پانچواں گول اون گول تھا، ٹوٹنہم ہوٹسپر کے کھلاڑی یوگی نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچائی۔یوں لیورپول نے پانچ ایک سے فتح حاصل کرکے پوائنٹس کی تعداد 82 کر لی، جبکہ دوسرے نمبر پر موجود آرسنل کے 67 پوائنٹس ہیں۔

انگلش پریمیئر لیگ میں دونوں ٹیموں کے ابھی چار چار میچز باقی ہیں، لیکن ٹائٹل لیورپول نے جیت لیا ہے۔واضح رہے کہ لیور پول پریمیئر لیگ پانچ سال بعد جیتا ہے اور مجموعی طور پر یہ اس کا 20 واں ٹائٹل ہے۔دوسری جانب ناٹنگھم فاریسٹ کو مانچسٹر سٹی نے دو صفر سے ہراکر مسلسل تیسری مرتبہ ایف اے کپ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

اس ایونٹ کا فائنل 17 مئی کو مانچسٹر سٹی اور کرسٹل پیلس کے درمیان ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button