گلگت بلتستان پران پڑھ لوگوں کی حکومت مسلط، ولایت نور

گلگت( رپورٹر حسنین) گلگت بلتستان کے سابق چیف کنزرویٹر ولایت نور نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ان پڑھ لوگوں کی حکومت مسلط کر دی گئی، وزیر اعلی اور ان کے کچھ رفقا کرپشن کے پیچھے لگے ہوئے ہیں، اے ڈی پی اور تقرر و تبادلوں میں من پسند لوگوں کو نوازا جا رہا ہے، کے پی این سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آغا راحت اور قاضی نثار گلگت بلتستان کے دو بڑے رہنما ہیں، ان کی تقریروں میں معاشرے کی اصلاح کیلئے نشاندہی کی جاتی ہے، ان کے پیچھے ہم نماز پڑھتے ہیں،
ان کے خلاف ہم بات نہیں کر سکتے، اگر آغا راحت نے کوئی غلط بات کی ہے تو حکومت اصلاح کرے، وضاحت پیش کرے لیکن کچھ لوگ اس بیان کو غیر ضروری اچھال کر اپنا مفاد لینے کی کوشش کر رہے ہیں، آغا راحت، شیخ جعفری اور استور کے سید عاشق الحسینی بڑے جید علما ہیں، گلگت بلتستان میں امن کے قیام میں ان کا بہت کردار ہے، اانہوں نے کہا کہ آغا راحت نے کسی سیکرٹری کیخلاف بیان کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے انہوں نے کہا کہ میرا کسی پارٹی سے تعلق نہیں، لیکن اس وقت صرف جماعت اسلامی ہی ایک اچھی پارٹی ہے، انہوں نے کہا کہ اسمبلی کو تالے لگوا کر زبردستی حکومت لانے کا خمیازہ گلگت بلتستان کے پورے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، لوگ آجکل باشعور ہو چکے ہیں،
یہاں پرامن ماحول ہے، لوگ امن کی ابت کرتے ہیں، مسلکی ہم آہنگی کی بات کرتے ہیں، اس ماحول کو برقرار رہنا چاہیے، تمام اداروں میں پانچ فیصد کرپٹ اور پانچ فیصد صاف ہوتے ہیں باقی نوے فیصد ہوا کے رخ پر چلتے ہیں، اس نوے فیصد کا سربراہ کرپٹ ہوگا تو یہ سارے بھی کرپٹ ہونگے، لیکن پانچ فیصد ایماندار لوگ اپنے ایمان کا سودا نہیں کرتے۔ انہون نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم مس میجمنٹ کا شکار ہو رہا ہے، حکومت ہوش کے ناخن لیں، انہون نے کہا کہ موجودہ چیف سیکرٹری قابل ہیں، لیکن ان کو چلنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل دنیا کے بدترین دہشتگرد ممالک ہیں، پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔