ے آئی یو اور پاکستان بیت المال کا گلگت بلتستان میں خواتین کی خودمختاری اور آئی ٹی خواندگی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

انٹرنیشنل یونیورسٹی اور پاکستان بیت المال گلگت بلتستان میں خواتین کی خودمختاری اور خواتین کے لیے آئی ٹی خواندگی کو فروغ دینے کے لیے شراکت داری کو بڑھائیں گے۔شعبہ تعلقا ت عامہ کے آئی یو کے مطابق اس بات پر اتفاق وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطا ء اللہ شاہ اور پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر، سینیٹر کیپٹن ریٹائرڈ شاہین خالد بٹ کے مابین اہم ملاقات میں کیاگیا۔
ملاقات کے دوران وائس چانسلر کے آئی یو نے گلگت بلتستان کے مستحق اور ہونہار طلباء کے لیے وظائف فراہم کرنے پرپاکستان بیت المال کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں دونوں فریقین نے اتفاق کیا کہ کے آئی یوگلگت بلتستان میں خواتین کے لیے آئی ٹی اور ہنر مندی کے خصوصی پروگراموں کو شروع کرنے میں پاکستان بیت المال کی بھرپور معاونت کرے گی۔
پاکستان بیت المال گلگت کے ڈائریکٹر ان پروگراموں کے لیے تفصیلی منصوبے تیار کرنے کے لیے کے آئی یو کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ملاقات کے اختتام پر وائس چانسلر کے آئی یو نے پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر کو کے آئی یو کے چائنا اسٹڈی سینٹر کی طرف سے شائع کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو (بی آر آئی) کتاب پیش کی۔واضح رہے کہ یہ شراکت داری گلگت بلتستان میں خواتین کے لیے تعلیمی اور معاشی مواقع کو وسعت دینے کی جانب کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔











