پاکستان
بھارت میں گھس کر دارالعلوم دیوبند میں ناشتہ کرینگے، راشد سومرو

گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ بھارت نے دھمکی دی ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرکے پاکستان کا پانی بند کردیں گے، انہوں نے کہا کہ بھارت ذرا پانی بند کرکے تو دکھائے پھر ہم کیا کرتے ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا پاکستان کیلئے لڑنا پڑا تو پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے، ہم بھارت میں گھس کر دارالعلوم دیوبند میں اپنے مسلمانوں بھائیوں کے ساتھ ناشتہ کریں گے۔