ضلع گلگت
ے آئی یو میں سپورٹس گالہ کا افتتاح ، کے آئی یو مینجمنٹ اور فیکلٹی کی ٹیموں کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ

قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی (کے آئی یو) میں سپورٹس گالہ کا افتتاح ہو گیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق منگل کو افتتاحی تقریب کے بعد مینجمنٹ اور فیکلٹی کی ٹیموں کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا۔
فیکلٹی کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مینجمنٹ کو ہرا کر میچ اپنے نام کرلیا۔مینجمنٹ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 8 اوورز میں 78رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں فیکلٹی کی ٹیم نے 5 اوورز میں ہدف پورا کر کے میچ اپنے نام کر لیا جبکہ بوائز کے مقابلوں میں شعبہ کمپیوٹر سائنسز نے والی بال،فٹبال اور باسکٹ بال کی تینوں میچوں میں حریف ٹیم کو شکست دے تینوں کھیلوں کو اپنے نام کیا۔











