تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
پاکستان

کے ایل راہول نے آئی پی ایل میں ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے کے ایل راہول نے آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔گزشتہ روز آئی پی ایل 2025 کے 40 ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس اور دہلی کیپیٹلز کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، لکھنؤ سپر جائنٹس کو دہلی کیپیٹلز نے 8 وکٹوں سے ہرا کر 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی تھی۔

دہلی کیپیٹلز کی جانب سے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کے ایل راہول 57 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔دائیں ہاتھ کے بیٹر کے ایل راہول نے اس میچ میں آئی پی ایل کی تاریخ کے تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والے بلے باز کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اُنہوں نے 5 ہزار رنز کا یہ سنگِ میل اپنی 130ویں اننگز میں عبور کرلیا۔2020 میں آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے آئی پی ایل میں اپنی 135ویں اننگز میں 5 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ وارنر نے یہ کارنامہ سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ابو ظہبی میں انجام دیا تھا۔

تیسرے نمبر پر اس فہرست میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی ہیں جنہوں نے مارچ 2019 میں ممبئی انڈینز کے خلاف آئی پی ایل میں اپنی 157ویں اننگز میں 5 ہزار رنز مکمل کرلئے تھے۔راہول آئی پی ایل میں 5 ہزار رنز بنانے والے آٹھویں کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
ان سے پہلے یہ اعزاز ویرات کوہلی، روہت شرما، شیکھر دھون، ڈیوڈ وارنر، سریش رائنا، ایم ایس دھونی اور اے بی ڈی ویلیئرز حاصل کرچکے ہیں۔2025 میں راہول آئی پی ایل کے دوران اپنی بہترین فارم میں نظر آرہے ہیں، وہ 7 میچز میں 64.60 کی اوسط اور 153.80 کے اسٹرائیک ریٹ سے 323 رنز بنا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button