تازہ ترین
ضلع گلگت

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کے افسران کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے عوام کو براہِ راست موقع فراہم

گلگت بلتستان میں بدعنوانی کے خلاف سرگرم ادارہ "اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ” نے خود احتسابی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وہ تمام افراد جنہیں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کے کسی بھی افسر کے خلاف رشوت، جانبداری، بلیک میلنگ یا کسی بھی قسم کی بدسلوکی کی شکایت ہو، انہیں دعوت دی گئی ہے کہ وہ اپنی شکایات بذاتِ خود ڈائریکٹر جنرل کے سامنے پیش کریں۔یہ ملاقاتیں پیر 28 اپریل سے جمعہ 3 مئی تک ہر روز دن 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک منعقد ہوں گی۔ شکایت کنندگان کو دفتر ڈائریکٹوریٹ جنرل، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، نوید شہید روڈ زوالفقار آباد جٹیال گلگت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ادارہ نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی شکایت کے ساتھ کوئی ثبوت موجود ہو تو اسے ہمراہ لانا بہتر ہوگا۔ شکایت کنندہ کی شناخت کو صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔عوامی حلقوں میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی یہ کاوش خود احتسابی کے ساتھ عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کی ایک عملی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button