تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

پشاور زلمی کے علی رضا کی چار وکٹوں نے میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے پہلی کامیابی حاصل کی جبکہ ملتان سلطانز کی یہ تیسری شکست ہے، میچ کی خاص بات فاسٹ بولر علی رضا کی شاندار 4 وکٹیں تھیں۔

پی ایس ایل 10 کے اس میں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پہلی کامیابی سمیٹی، پشاور زلمی کے فاسٹ بولر علی رضا نے 4 بڑے شکار کیے۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ جواب میں ملتان سلطانز 228 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 107رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

مذکورہ میچ میں عارف یعقوب نے تین وکٹیں لیں جبکہ مائیکل اووین نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا، لیکن علی رضا کی 4 وکٹوں نے میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا۔پشاور زلمی کے فاسٹ بالر علی رضا نے پہلی وکٹ کامران غلام کی لی جنہوں نے 6 رنز بنائے، اس وقت ملتان سلطان کا مجموعی اسکور 70 رنز تھا اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔علی رضا نے دوسری وکٹ 84 رنز پر مائیکل بریکسویل کی لی جو صرف 3 رنز بناسکے جبکہ تیسری وکٹ انہوں نے ایشٹن ٹرنر کی لی جو کوئی رن بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ چوتھی اور شاندار وکٹ انہوں نے افتخار احمد کی لی جب ملتان سلطان کا مجموعی اسکور 92 رنز 7کھلاڑی آؤٹ تھا۔

کھیل میں مجموعی طور پر پشاور زلمی کی شاندار کارکردگی اور ملتان کی مکمل ناکامی دیکھنے میں آئی، یہ بات شروع سے ہی واضح تھی کہ ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگا اور اسی دوران ملتان کی بیٹنگ لائن بھی بکھرتی چلی گئی۔میچ بظاہر یکطرفہ ضرور تھا مگر اس میں دلچسپی کا اہم پہلو فاسٹ بالر علی رضا کا وہ اسپیل واقعی قابل دید تھا جس نے شائقین کرکٹ کو داد دینے پر مجبور کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button