تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

پاکستان نے سہ ملکی گرونانک انٹرنیشنل کبڈی کپ جیت لیا

پاکستان نے ایران کو ہراکر سہ ملکی گرونانک انٹرنیشنل گولڈ کبڈی کپ جیت لیا۔ پاکستان ایگلز نے فائنل میں ایران کی ٹیم لائنز آف تبریز کو 26 کے مقابلے میں 54 پوائنٹس سے شکست دی۔واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل میچ پاکستان ایگلز اور انڈین ٹائیگرز کے درمیان تھا جو بھارتی ٹیم کی دستبرداری کی وجہ سے ایرانی ٹیم کے کیساتھ ہوا۔

قبل ازیں بھارتی کپتان جرمن جیت سنگھ نے کہا کہ کہ ہمیں بہت دکھ ہوا ہے کہ ہم فائنل میچ پاکستان کے ساتھ نہیں کھیل سکے، ہمارے چار کھلاڑیوں کو ویزہ نہیں مل سکا اور تین کھلاڑی ان فٹ ہو چکے ہیں، بدقسمتی سے ہمیں فائنل میچ سے دستبردار ہونا پڑ رہا ہے۔

بھارتی کپتان جرمن جیت سنگھ نے مزید کہا کہ باہر ہونے کا افسوس ہے، مگر شائقین کی حوصلہ افزائی سے بہت خوش ہیں، اگلی بار مضبوط ٹیم لائیں گے۔سیکرٹری کبڈی فیڈریشن پاکستان نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ عوام کو بھرپور کبڈی میچ کا فائنل دیکھنے کو ملتا مگر بدقسمتی سے ایسا نہ ہو سکا، بہت جلد ہم بھارت میں جا کر کھیلیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button