ضلع گلگت
113 ٹانکے، 3 گھنٹے 40 منٹ — جذبہ، مہارت اور عزم کی لازوال مثال

"113 ٹانکے، 3 گھنٹے 40 منٹ — جذبہ، مہارت اور عزم کی لازوال مثال!”
الحمدللہ، آج سول ہاسپٹل جگلوٹ میں ایک نہایت حساس کیس کے دوران سَرْجیکل ٹیکنیشن، انیس صاحب نے 3 گھنٹے 40 منٹ کی مسلسل محنت سے 113 ٹانکے لگا کر اپنی پیشہ ورانہ مہارت، صبر اور لگن کی ایسی مثال قائم کی جو قابلِ تقلید ہے۔
ڈاکٹر عمران صاحب نے اس عمل کو سراہتے ہوئے کہا: "محدود وسائل میں جس مہارت اور ترتیب سے انیس بھائی نے کام کیا، وہ واقعی قابلِ فخر ہے۔”










