پاکستان
پاکستان اور بنگلہ دیش کے خارجہ سیکریٹریز کا 15 سال بعد اجلاس: ’دونوں ممالک کے تعلقات اب نئی سطح پر پہنچ جائیں گے

گذشتہ برس اگست میں بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کسی حد تک سلجھتے نظر آ رہے ہیں اور اس کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے سیکریڑی خارجہ ڈھاکہ میں ملاقات کر رہے ہیں۔
پاکستان کی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی قیادت میں ایک وفد ’فارن آفس کنسلٹیشن‘ یا ’ایف او سی‘ کے عنوان سے ہونے والی اس ملاقات کے لیے ڈھاکہ پہنچ چکا ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ جمعرات کو ایف او سی کے بعد آمنہ بلوچ پرنسپل ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور خارجہ امور کے مشیر توحید حسین سے بھی ملاقات کریں گی۔
بنگلہ دیش میں وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 15 سال بعد دونوں ممالک کے درمیان خارجہ سیکرٹریز کی سطح کا اجلاس ہو رہا ہے۔












