تازہ ترین
حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تنازعہ جموں و کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے،نگران وزیراعلی گلگت بلتستان نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ...
ضلع گلگت

گلگت بلتستان ،تدریسی معیار کی بہتری کیلئے پی ٹی کے پروگرام کا آغاز کردیا گیا

گلگت بلتستان میں تدریسی معیار کی بہتری کیلئے امریکن بورڈ آف سرٹیفیکیشن ان ٹیچر ایکسیلنس کے اشتراک سے پروفیشنل ٹیچنگ نالج پروگرام کا آغاز کردیا گیا جس کا مقصد گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں اساتذہ کی تدریسی مہارتوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق فروغ دینا ہے۔ یہ پروگرام 14اپریل 2025ء کو ضلع ہنزہ سے شروع کیا گیا ہے، اور اگلے پانچ سالوں میں تمام اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔اس دوران 7500 سے زائد اساتذہ کو تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ مثر تدریس کے جدید طریقوں سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ پی ٹی کے پروگرام کی نمایاں خصوصیات ہر ضلع میں 10 ماسٹر ٹرینرز کی تیاری کلاس روم منیجمنٹ، تدریس، جانچ، اور قائدانہ صلاحیتوں پر توجہ رباعی ماڈل پر مبنی تربیت: بالمشافہ سیشنز + آن لائن مشقیں طلبہ کے سیکھنے کے نتائج پر خصوصی زور دیگر اضلاع میں ماسٹر ٹرینرز کی تیاری 2 مئی 2025 سے شروع ہو رہی ہے . یہ منصوبہ گلگت بلتستان کے ہر بچے کے لیے معیاری تعلیم اور بہترین تدریسی عمل کے لیے محکمے کی پائیدار وابستگی کا عکاس ہے۔پی ٹی کے پروگرام کے ذریعے اساتذہ کو عالمی معیار کے تربیتی اوزار فراہم کیے جا رہے ہیں، تاکہ وہ مستقبل کے معماروں کی بہتر انداز میں رہنمائی کر سکیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button