گلگت پولیس کی منشیات فروشوں اور غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں.

گلگت پولیس کی منشیات فروشوں اور غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں – امن و امان کے قیام کی جانب اہم پیش رفت
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جناب ظہور احمد کی خصوصی ہدایات پر 14 اپریل 2025 کو بھی ضلع بھر میں وسیع پیمانے پر سیکیورٹی ناکہ بندیاں قائم کیں۔ ان مربوط اور مؤثر کارروائیوں کا مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانا، جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا، اور غیر قانونی و ٹمپرڈ گاڑیوں کی نشاندہی و ضبطگی کو یقینی بنانا تھا۔
ضلع گلگت کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی کی گئی اور مختلف تھانوں کی ٹیموں نے مربوط حکمت عملی کے تحت نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
اہم کامیابیاں اور کارروائیوں کی تفصیلات:
*پولیس اسٹیشن بسین، گلگت:*
ایس ایچ او تھانہ بسین، ولی اللہ اور ان کی ٹیم نے ناکہ بندی کے دوران دو ٹمپرڈ موٹر سائیکلز کو برآمد کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔
*پولیس اسٹیشن بسین، گلگت:*
ایس ایچ او تھانہ بسین گلگت نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا میں اشتعال انگیز مواد شئر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔۔
*پولیس اسٹیشن بسین ،گلگت*
ایس ایچ او تھانہ بسین نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا
*پولیس اسٹیشن کے آئی یو، گلگت:*
ناکہ بندی کے دوران ایک ٹمپرڈ موٹر سائیکل کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
*پولیس اسٹیشن جوٹیاں، گلگت:*
ایس ایچ او تھانہ جوٹیاں و عملے پولیس نے دوران ناکہ بندی ٹمپرڈ موٹر سائیکل کو برآمد کر لیا گیا ۔۔
*
پیدن چیک پوسٹ گلگت*
انچارج چیک پوسٹ و عملے نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ٹمپرڈ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا
*حاصل کردہ مجموعی کامیابیاں:*
222 ٹمپرڈ موٹر سائیکلیں برآمد
52 مسروقہ موٹر سائیکلیں ای-پولیس پوسٹ کے ذریعے برآمد کر لیا گیا ہے
16 مسروقہ گاڑیاں ای-پولیس پوسٹ کے ذریعے برآمد کی گئی ہے
تمام برآمد شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پولیس کی تحویل میں لے لی گئی ہیں،
ڈی پی او گلگت ظہور احمد نے ان مؤثر کارروائیوں کو علاقے میں امن و امان کے قیام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کی جانب ایک قابلِ قدر پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی تاکہ معاشرے کو غیر قانونی سرگرمیوں سے پاک رکھا جا سکے۔











