تازہ ترین
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی اسلام آباد کے علاقہ ترلائی کی امام بارگاہ میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذ... نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی اسلام آباد کی امام بارگاہ خدیجتہ الکبری میں دھماکے کی مذمت گلگت بلتستان ،عوام کیلئے مفت سولر پینلز سکیم ،محکمہ واٹر اینڈ پاور اور نیٹکو کے درمیان معاہدہ طے پاگ... حافظ حفیظ الرحمن کی ترلائی امام بارگاہ میں خود کش حملے کی مذمت ڈرائیورزاپنا ڈرائیونگ لائسنس ،گاڑی کے تمام قانونی کاغذات ہمہ وقت ساتھ رکھیں،صدر ڈرائیور یونین گلگت ب... حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تنازعہ جموں و کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے،نگران وزیراعلی گلگت بلتستان نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد
پاکستان

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا پہلی فتح پر بیان

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ میچ میں خاص حکمت عملی اپنائیں گے۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی کہ دیا تھا ہم ہار نہ ماننے والی حکمت عملی کے تحت کھیلیں گے۔ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ یہی پیغام دیا تھا کہ وکٹیں بھی گریں

تو رنز بناتے رہنا ہے، تاہم ہم نے مخالف ٹیم کو تھوڑے زیادہ ایکسٹرا رنز دے دیے تھے۔ایک سوال کے جواب میں کپتان کراچی کنگز نے کہا کہ جیمز ونس اور خوشدل شاہ نے زبردست شراکت بنائی، جیمز اور خوشدل شاہ آؤٹ ہوئے تو نیچے آنے والوں نے کھیل میں اپنی پوری ذمہ داری دکھائی۔اس موقع پر جیمز ونس کا کہنا تھا کہ ہدف کا تعاقب آسان تو نہیں تھا مگر پچ بہت اچھی تھی، ہماری کوشش تھی کہ رنز بناتے جائیں اور رن ریٹ قابو میں رکھیں۔جیمز ونس نے کہا کہ باؤنڈری کی جب ضرورت تھی ہم لگانے میں کامیاب ہوئے، خود میچ فنش کرتا تو زیادہ اچھا ہوتا،

بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگیا۔عرفات منہاس نے کہا کہ ایونٹ کا پہلا میچ ہر کسی کیلئے اہمیت رکھتا ہے، پہلی جیت سے ہمارے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر اور جیمز ونس جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا اچھا تجربہ رہا، ہماری ٹیم کا کوئی خاص پلان نہیں تھا، مینجمنٹ نے مجھ پر بھروسہ کیا۔

عرفات منہاس نے اعتراف کیا کہ ہماری طرف سے فیلڈنگ میں غلطیاں ہوئیں، جیت کا کریڈٹ جیمز ونس کو جاتا ہے، کوشش ہے کہ اگلے میچ میں بھی اچھا پرفارم کریں۔یاد رہے کہ کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ 10 کے اپنے پہلے مقابلے میں ملتان سلطانز کےخلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کرلی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل10 میں کراچی کنگز نے فاتحانہ شروعات کی، کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو4 وکٹوں سے شکست دیدی،

کراچی کنگز نے پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا بڑا ہدف حاصل کرلیا۔فاتح ٹیم کراچی کنگز کے بیٹر جیمز ونس اور خوشدل شاہ نے بڑے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کےخلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button