مفادات مشترکہ ،ایڈیشنل اضلاع پر عملدرآمد کو یقینی بنایاہے ،حاجی گلبر خان

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ داریل کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایڈیشنل اضلاع پر عملدرآمد کو یقینی بنایا، ہمارے مفادات مشترکہ ہیں۔ہم نے گلگت بلتستان کے بڑے مسائل محدود مدت میں حل کئے ہیں۔گندم کا مسئلہ گلگت بلتستان کیلئے ہر سال ایک چیلنج تھا، ہم نے مستقل بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کیا اور شفاف تقسیم کیلئے حکمت عملی وضع کی۔جنگلات کے تحفظ کیلئے ورکنگ پلان منظور ہوا ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے۔ شفاف اور بہتر انداز میں ورکنگ پلان پر من و عن عملدرآمد کریں گے۔6 ارب روپے لاگت کا داریل تانگیر ایکسپریس وے کا افتتاح ایک ماہ میں کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال میں پبلک سکول میں کھیلوں کا گرانڈ بنائیں گے۔
منیکال تحصیل بنانے کے اعلان کو جلد عملی جامہ پہنائیں گے۔ داریل کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔صوبائی حکومت نمبرداروں کیلئے منظور شدہ مراعات پر عملددرآمد کو یقینی بنائے گی۔ نئے انتظامی یونٹس کے حوالے سے مخالفیت منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ڈپٹی کمشنر کے مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔ وزیر اعلی نے اس موقع پر داریل اور تانگیر میں 2ماڈل سکولوں کے قیام کا اعلان بھی کیا۔ وزیر اعلی نے کہاکہ نئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹس کو مکمل فعال بنائیں گے۔











