تازہ ترین
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی اسلام آباد کے علاقہ ترلائی کی امام بارگاہ میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذ... نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی اسلام آباد کی امام بارگاہ خدیجتہ الکبری میں دھماکے کی مذمت گلگت بلتستان ،عوام کیلئے مفت سولر پینلز سکیم ،محکمہ واٹر اینڈ پاور اور نیٹکو کے درمیان معاہدہ طے پاگ... حافظ حفیظ الرحمن کی ترلائی امام بارگاہ میں خود کش حملے کی مذمت ڈرائیورزاپنا ڈرائیونگ لائسنس ،گاڑی کے تمام قانونی کاغذات ہمہ وقت ساتھ رکھیں،صدر ڈرائیور یونین گلگت ب... حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تنازعہ جموں و کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے،نگران وزیراعلی گلگت بلتستان نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد
ضلع گلگت

بجلی بلوں کی ریکوری مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، محمد طلحہ اسد خان

ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت و اسسٹنٹ کمشنر محمد طلحہ اسد خان نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کی ریکوری مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ہفتہ کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی ریکوری ٹیموں سے تعاون کریں کیونکہ بجلی استعمال کے بعد بلوں کی ادائیگی شرعی و قانونی فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات کے تعاون سے بل نادہندگان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، غیر قانونی کنکشن استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ اپنے ذمہ واجب الادا بلز فوری طور پر ادا کریں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ نے محکمہ برقیات اور پولیس کے ہمراہ مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو ہر سیکٹر میں گھر گھر جا کر آگاہی فراہم کریں گی، ان ٹیموں میں برقیات کا عملہ، مجسٹریٹس اور پولیس شامل ہو گی، جو نوٹسز جاری کریں گے اور بعد ازاں باقاعدہ ریکوری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button