پاکستان
ماہواری کے باعث آٹھویں جماعت کی طالبہ کو سیڑھیوں پر بیٹھ کر امتحان دینا پڑاسوشل میڈیا صارفین وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کو ’فیملی وزٹ‘ کیوں قرار دے رہے ہیں؟ماہواری کے باعث آٹھویں جماعت کی طالبہ کو سیڑھیوں پر بیٹھ کر امتحان دینا پڑا

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اس ہفتے بیلاروس کے دو روزہ سرکاری دورے پر تھے۔ اس دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے لیکن شہباز شریف کا یہ دورہ ان معاہدوں کے بجائے کچھ اور وجوہات کی بنا پر زیر بحث ہے۔
درحقیقت وزیراعظم پاکستان کے خاندان کی کئی شخصیات اس سرکاری دورے پر ان کے ساتھ تھیں جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اس ویڈیو میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو شہباز شریف کے پورے خاندان سے ملاقات کرتے نظر آ رہے ہیں۔
اس کلپ پر پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔












