تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرہیبت علی کو جامعہ قراقرم کے شعبہ انوائرمنٹل سائنسز کا نیا چیئرپرسن مقرر کردیاگیا

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ہیبت علی کو شعبہ انوائرمنٹل سائنسز کا نیا چیئرپرسن مقرر کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق تقرری یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی منظوری سے عمل میں آئی، جو تدریسی شعبوں کے سربراہان کے لیے وضع کردہ روٹیشن پالیسی کے تحت کی گئی۔اس سے قبل ڈاکٹر شوکت علی، ایسوسی ایٹ پروفیسرنے تین سال تک بطور چیئرپرسن خدمات انجام دیں۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ہیبت علی نے یونیورسٹی آف کراچی سے ڈاکٹریٹ مکمل کی ہے اور مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ وابسطہ رہے ہیں اورماحولیات کے موضوعات پر ریسرچ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

انکے مقالے متعدد بین الاقوامی جریدوں میں شائع ہو چکے ہیں۔قائم مقام وائس چانسلرڈاکٹر عبدالحمیدلون و دیگر یونیورسٹی کے سینئر انتظامی وتدریسی آفیسران نے ڈاکٹر ہیبت علی کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے شعبے کو مزید ترقی دیں گے اور ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔نئے چیئرپرسن نے زمہ داری سو نپنے پر یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور عزم کا اظہار کیاکہ شعبے کو مزید پائیدار بنانے، خطے کی تعمیرو ترقی، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی وسائل کے انتظام کے حوالے سے مزید اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ وائس چانسلر کے وژن کے مطابق معیاری تعلیم وتحقیق کو فروغ دینے اور علاقائی و عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بھرپور کام کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button