تازہ ترین
حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تنازعہ جموں و کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے،نگران وزیراعلی گلگت بلتستان نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ...
ضلع گلگت

ے آئی یو میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد کے لیے ڈی ہائیڈریشن ٹیکنالوجی کے عنوان پر لیکچرکاا نعقاد،طلبہ وطالبات کی بھرپور شرکت

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں مقامی منڈی سے عالمی منڈی تک پاکستان منصوعات کی برآمد کے لیے ڈی ہائیڈریشن ٹیکنالوجی کے عنوان پر لیکچر کا انعقاد کیاگیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق لیکچر میں معروف کاروباری شخصیت اور پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں مہارت رکھنے والی کئی کمپنیوں کے بانی عامر ملک نے خصوصی شرکت کی اورمتعلقہ موضوع پر معلوماتی لیکچر دیا۔لیکچر میں یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی افسران،فیکلٹی ممبران سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اپنے لیکچر میں معروف کاروباری شخصیت عامر ملک نے ڈی ہائیڈریشن ٹیکنالوجی کے ذریعے مقامی پھلوں اور سبزیوں وغیرہ کو مقامی سطح سے عالمی سطح تک پہنچانے اور کامیاب کاروبارشروع کرنے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اپنے کامیا ب کاروباری سفر کے تجربات شیئر کیئےجن کے ذریعے انہوں نے پاکستان کے زرعی ورثے کو عالمی سطح پرمتعارف کرایا۔

https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.692.0_en.html#fid=goog_1195560605

انہوں نے طلبا کوخطے میں وافر مقدار میں پائے جانے والے سیب، خوبانی اور چیری جیسے مقامی پھلوں اور سبزیوں کی برآمد کے لیے ڈی ہائیڈریشن ٹیکنالوجی کے امکانات پر زور دیا۔ انہوں نے کہاڈی ہائیڈریشن ٹیکنالوجی نہ صرف ان مصنوعات کی شیلف لائف بڑھاتی ہے بلکہ ان کی غذائیت کو بھی برقرار رکھتی ہے جو انہیں عالمی منڈیوں کے لیے انتہائی پرکشش بناتی ہے۔اس سے قبل شعبہ کیمسٹری کے ہیڈ ڈاکٹر افتخار علی نے لیکچر کی اہمیت کو سراہا اور کہا کہ اس نے طلباء کوتعلیم کے ساتھ ساتھ انٹرپنورشپ سے متعلق وسیع معلومات حاصل ہوئیں۔ انہوں نے کہاکہ اس لیکچر سے طلباء کو یہ سوچنے کی ترغیب ملی ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی ہمارے خطے میں معاشی ترقی میں کس طرح کردار ادا کرسکتی ہے۔تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر آفس آف انوؤ یشن اینڈ کمر شلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل، قائم مقام ٹریژرار کے آئی یو نعمان بٹ،ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر سجاد علی و دیگر نے دی ہائیڈریشن ٹیکنالوجی کے ماہر عامر ملک کو گلگت بلتستان کی روایتی ٹوپی اور شیلڈ پیش کی۔یاد رہے کہ لیکچر کاانعقاد کے آئی یو کے شعبہ کیمسٹری نے کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button