ضلع گلگت
ڈیم متاثرین مشتعل،شاہراہ قراقرم کئی گھنٹوں تک بلاک

حقوق دو ڈیم بناو تحریک زور پکڑنے لگی۔متاثرین دیامر بھاشا ڈیم نے مشتعل ہوکر شاہراہ قراقرم کئی گھنٹوں تک بلاک کردیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کی درخواست اور مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر روڈ کو کل تک کیلئے کھول دیا۔تاہم ڈیم متاثرین کا دھرنا بدستور جاری ہے۔آج دھرنے میں ہزاروں لوگ شامل تھے اور دیامر انتظامیہ اور واپڈا کے خلاف سراپا احتجاج تھے سخت نعرے بازی کی گئی اور بولی داس کیمپ کیلئے چلاس سے ہر قسم کی سپلائی بند کردی گئی۔مظاہرین نے چلاس شہر اور شاہراہ قراقرم کے کنارے واپڈا اور انتظامیہ کے خلاف چاکنیگ بھی شروع کردی ہے ۔سربراہ ڈیم کمیٹی مولانا حضرت اللہ نے کہا کہ جب تک تمام مطالبات 2025 کے نئے معاہدے کی شکل میں سامنے نہیں آتے دھرنا جاری رہے گا اور عنقریب ڈیم سائڈ کی طرف لانگ مارچ ہوگا۔










