تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

قوم گیاری کے شہداءکو سلام پیش کرتی ہے،گلبر خان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سانحہ گیاری سیاچن کے 13 سال مکمل ہونے پر میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پوری قومی گیاری کے شہداءکو سلام پیش کرتی ہے۔ 7 اپریل 2012ءکو گیاری کے مقام پر برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے 129 فوجی آفیسران اور جوانوں نے ملک کی دفاع کےلئے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔ گیاری شہداءکی قربانی آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پاک فوج کے شہداءہمارے اصل ہیروز ہیں۔ ملک کی دفاع اور سلامتی کےلئے افواج پاکستان کی قربانیوں پر پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ آج کے دن گیاری سیکٹر کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم اپنے ان عظیم شہداءکی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button