ضلع گلگت
عثمان احمد سروسز،ظفر وقار سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات

گلگت بلتستان بیوروکریسی میں 2 آفیسرز کے محکمانہ تبادلے کر دیئے گئے ہیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے سیکرٹری ظفر وقار تاج کا سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے سوشل ویلفیئر پاپولیشن ویلفیئر اینڈ وومن ڈویلپمنٹ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ تبادلے کے منتظر گریڈ 19 کے آفیسر عثمان احمد کو سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات کر دیا گیا ہے










