تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

راجہ ناصر صحافیوں سے معافی مانگیں،یونین آف جرنلسٹس

گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کا ایک ہنگامی اجلاس صدر گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس خالد حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر پلاننگ راجہ ناصر کے صحافیوں پر لگائے گئے الزامات کی شدید مذمت کی گئی۔ یونین کے صدر خالد حسین کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ان الزامات کو “افسوسناک” قرار دیا گیا اور وزیر کے رویے پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ یونین آف جرنلسٹس نے واضح کیا کہ اگر کسی صحافی نے واقعی بلیک میلنگ کی ہے تو وزیر کو ثبوت اور نام پیش کرنے چاہئیں، تاکہ اس کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پوری صحافی برادری پر الزامات لگانا “مقدس پیشے کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش” ہے۔ یونین نے مطالبہ کیا کہ راجہ ناصر صحافیوں سے معافی مانگیں، ورنہ وہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی، انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک وزیر معافی نہیں مانگتے، وہ ان کی تمام پریس کانفرنسوں اور پریس ریلیز کا بائیکاٹ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button